اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا، جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نیب ترامیم خلاف آئین ثابت نہ کرسکے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں جسٹس اطہر من اللہ کے اضافی نوٹ کو بھی حصہ بنایا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی اپیل قابل سماعت نہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ کے ایڈیشنل نوٹ میں مزید کہا گیا کہ پرائیویٹ فریقین کی انٹراکورٹ اپیلیں سماعت کیلئے منظور کی جاتی ہیں، وفاقی حکومت کا استحقاق نہیں تھا کہ انٹرا کورٹ دائر کرے،اپیل صرف متاثرہ فریق ہی دئر کرسکتا ہے۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں نیب ترامیم کیس میں حکومت کی اپیلیں منظور کرلیں اور نیب ترامیم درست قرار دےدیں۔
اعلیٰ عدالت نے سابقہ پی ڈی ایم حکومت میں کی گئی نیب ترامیم کو بحال کردیا۔
