پنجاب پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،2 جوان زخمی

پنجاب پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،2 جوان زخمی

میانوالی کے قبول خیل چیک پوسٹ پر رات گئے خوارج کے دہشتگردوں نے راکٹ لانچر اور ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا۔

پنجاب پولیس نے ایک بار پھر بھرپور قوت سے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

پولیس بھادر جوانوں کی جواب کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے

پولیس ترجمان کے مطابق 12 سے 14 خوارجی دہشتگردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر قبول خیل چیک پوسٹ پر راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز سے حملہ کیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے حملوں میں پولیس کے 2 جوان معمولی زخمی ہوئے،مفرور دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں