تاجر تنظیموں کی کال پر کراچی سے خیبر تک کاروباری مراکز بند
کراچی: بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف تاجر تنظیموں کی کال پر کراچی سے خیبر تک کاروباری مراکز بند رکھے گئے ہیں۔
جماعت اسلامی اور جی یو آئی سمیت ملک کی مخلف سیاسی سماجی جماعتوں کی جانب سے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر ریڈزون کی طرف جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگاکر بند کر دیے ہیں۔
لاہور کی تاجر تنظیمیں دو دھڑوں میں بٹ جانے کے بعد کچھ علاقوں میں ہڑتال کی گئی ہے۔
صدر کراچی الکٹرانکس ڈیلرز ایسوسیئیشن کے صدر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ خیبرتک تمام تاجر تنظیمیں ہڑتال میں شامل ہیں۔
محمد رضوان کا کہنا ہے کہ مسائل حل نہ ہوئے تو ہڑتال کا دورانیہ بڑھ بھی سکتا ہے۔
