بلوچستان حکومت کے ساتھ ہیں، دہشتگردانہ حملوں کا بھرپور طریقے سے جواب دینگے۔
لاہور: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے عزائم کچھ اور تھے جسے فورسز نے ناکام بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے ایک دم نہیں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہوئے،جن لوگوں کو ہم نے بنایا انہوں نے ہم پر حملہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے پر کلیئر ہیں کہ یہ دہشت گردوں کا حملہ ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہونے والے حملے میں ہماری 14جوان شہید ہوئے ہیں جبکہ 21 دہشتگرد مارے ہیں، بلوچستان حکومت کے ساتھ ہیں، دہشتگردانہ حملوں کا بھرپور طریقے سے جواب دینگے۔
