بلوچستان: دہشتگردوں کے حملوں میں 14 جوان شہید،21 دہشتگرد ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( ائی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات دہشتگردوں نے بلوچستان میں متعدد بزدلانہ کارروائیوں کی کوشش کی
سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر جواب دیا، کلیئرنس آپریشن میں 21 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
14بہادر سپورتوں نے بھادری سے لڑتے جام شہادت نوش کیا، جن میں 10 جوان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شامل ہیں۔
