کھوٹہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار،22 افراد جاں بحق
کھوٹہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہونے کے نتیجے میں20 مرد۔ چار خواتین اور ایک بچے سمیت 25 افراد جاں بحق ہوگئے
رپورٹس کے مطابق حویلی کھوٹہ سے راولپنڈی جانے والی بس کھائی میں گر گئی۔حادثے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں 30 افراد سوار تھے، جاں بحق اور زخمی تمام افراد کا تعلق کشمیر سے ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھوٹہ کے قریب حادثے میں 25 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا ہے۔
