رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس کی دو گاڑیوں پر ڈاکوؤں نے حملہ کرکے 12 اہلکاروں کو شہید کردیا
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی دو گاڑیوں پر حملہ کیا
گھوٹکی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے جبکہ چار لاپتا ہیں۔
حملے کے بعد رحیم یار خان پولیس نے کچے میں بھاری نفری طلب کرلی ہے
اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈاکوؤں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کی کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔
