نتاشا کیس:پولیس پر دباؤنہیں، جو جرم ہوا وہ حادثہ ہے:آئی جی سندھ

جو جرم ہوا ہے وہ حادثہ ہے،اس سے جڑے تمام شواہد جمع کئے جارہے ہیں،اگر ضرورت پڑی تو ریمانڈ کے لئے دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے:آئی جی سندھ

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ میڈیا نتاشا کیس کو بہت زیادہ مانیٹر کررہا ہے،پولیس نے کل اس کیس میں عدالت میں ملزمہ کی ضمانت کی مخالفت کی،جو شواہد جمع کئے ہیں وہ عدالت میں پیش کئے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی دباو ہوتا تو پولیس کا رویہ تبدیل ہوتا،پولیس نے پروفیشنلی اس کیس کو ہینڈل کیا ہے،جس طرح کی باتیں یا افواہیں چل رہی ہیں ایسا کچھ نہیں ہے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس کو ہر کیس کو اچھے اور پروفیشنل طریقے سے ہینڈل کرنا چاہیے،اس کیس میں جتنے بھی شواہد ہونگے میرٹ پر چالان جمع کروائیں گے،ملزمان کو پیش کرنے کا کوئی پروٹوکول نہیں ہوتا،مرد اور خواتین ملزمان کو پیش کرنے کے طریقہ کار علیحدہ ہیں۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ پولیس شواہد جمع کرنے کے لئے ریمانڈ مانگتی ہے،اس کیس کے اہم شواہد کیمیکل ایگزامنیشن کی رپورٹ ہے،جو جرم ہوا ہے وہ حادثہ ہے،اس سے جڑے تمام شواہد جمع کئے جارہے ہیں،اگر ضرورت پڑی تو ریمانڈ کے لئے دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے

آئی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہپریا کماری کیس میں کچھ لیڈ ہیں لیکن اس موقع پر ظاہر نہیں کرسکتے،ہم نے فیملی کو بھی کہا ہے کہ کچھ وقت دیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے توہین عدالت کے درخواست پر حلف نامہ جمع کروادیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں