پاک-افغان سرحد پردراندازی کی کوشش ناکام،5خوارج ہلاک،3 جوان شہید

سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں افغان سرحد پردراندازی کو کوشش ناکام بنادی،5 خواج ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا

آئی ایس پی آر کے مطابق 18 اور 19 اگست کی درمیانی رات، ضلع باجوڑ کی حدود میں پاکستان افغانستان سرحد پر دراندازی کرنے کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے موثرطریقے سے ناکام بنادیا اس دوراں فتنہ الخوارج کے 5 خوارج ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فارئنگ کے تبادلے کے دوران مادر وطن کے تین بھادر سپوت نائیک عنایت خان(عمر36 سال ضلع خیبر کے رہائشی) لانس نائیک عمر حیات(عمر 35 سال ضلع مانسہرہ کے راہیشی)  اور سپاہی وقار خان ( عمر 25 سال ضلع پشاور کے رہائشی) بھادری سے لرٹے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لے پر عزم ہیں قور ہمارے بھادر فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں