وزیراعلیٰ سندھ نے دادومیں غربت کے باعث کم عمر بچیوں کی شادیوں کا نوٹس لے لیا

زیر اعلی سندھ نے کمشنر حیدرآباد سے خان محمد ملا گوٹھ میں 45 لڑکیوں کی رقم کے عوض شادی پر رپورٹ طلب کرلی

کراچی: وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دادومیں غربت کے باعث کم عمر بچیوں کی شادیوں کا نوٹس لے لیا

وزیر اعلی سندھ نے کمشنر حیدرآباد سے خان محمد ملا گوٹھ میں 45 لڑکیوں کی رقم کے عوض شادی پر رپورٹ طلب کرلی

وزیر اعلی سندھ  کا کہنا ہے کہ ان بچیوں کی سماجی، معاشی اور قانونی وجوہات بتائی جائیں اور یہ بھی بتایا جائے کہ کیا بیاہی گئی لڑکیاں سیلاب متاثرہ خاندانوں سے تھیں۔

وزیر اعلی سندھ نے کمیٹی بنا کر گوٹھ میں تفصیلی انکوائری کر یں اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگر سیلاب متاثرہ خاندانوں سے تھیں تو ان کی کتنی امداد کی گئی؟

بیاہی گئی لڑکیاں اس وقت کس حال میں ہیں، ہرپہلو کی رپورٹ دیں تاکہ اس کا سدباب کیا جا سکے،وزیر اعلی سندھ کی کمشنر حیدرآباد کو انکوائری رپورٹ میں اپنی سفارشات دینے کی بھی ہدایت

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں