سندھ، پنجاب اور مشرقی بلوچستان کے بعض علاقوں میں آج بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
ملک بھر میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی، کچے گھر گر گئے اور فصلیں زیرآب آگئیں،بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا
لاڑکانہ، خیرپور، دادو سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں مسلسل 12 گھنٹوں سے جاری بارش نے ایک بار پھر تباہی مچادی ہے۔
کچے گھر گرنے سے متعداد افراد زخمی ہوگئے جبکہ فصلیں بھی زیرآب آگئی ہیں،کینالوں اور نہر میں شگاف پڑنے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
جیکب آباد کے علاقے گڑھی خیرو کے قریب نہر میں 70 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے پاک ایران ریلوی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔
بلوچستان کے مختل علاقوں میں سیلابی ریلوں سے فصلوں کو سخت نقصان پہنچا، جبکہ دیواریں اور سولر پینلز گرنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، پنجاب اور مشرقی بلوچستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
