بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی
بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 46 ارب 99 کروڑ روپے نکلوانے کیلئے درخواست دے دی۔
نیپرا کے مطابق درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں کی گئی ہے جس میں کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب 86 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق نیپرا کا کہنا ہے کہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب روپے شامل ہیں،یوز آف سسٹم چارجز اینڈ مارکیٹنگ فیس کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں
نیپرا کے مطابق مانگی گئی رقم میں ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز کی مد میں 10 ارب 80 کروڑ شامل ہیں،کیپسٹی چارجز، ٹرانسمیشن لاسز، لائنوں کی مرمت اور سسٹم کے استعمال کی بیس کیلئے پیسوں کی درخواست پر نیپرا 26 اگست کو سماعت کرے گا۔
