وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ آئی ٹی اور یونیورسٹیز کا اجلاس ہوا، جس میں 1000 گوگل کریئر سرٹیفکیٹس اسکالرشپ 10 گورنمنٹ یونیورسٹیز کو دینے کے معاہدہ پر دستخط کیے گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 1000 اسکالرشپس میں 50 فیصد خواتین یونیورسٹی کے اساتذہ کو دی جائیگی،یہ دور ٹیکنالوجی کا ہے۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بے روزگاری کے مسائل حل کرسکتے ہیں اگر ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے،آج کہیں بھی انٹرنیٹ پر بیٹھ کر نوجوان ڈالر کمارہے ہیں،بچوں اور نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کرنے چاہئیں جس سے روزگار مل سکے۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمی ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ پروفیسر طارق رفیع، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نور سموں، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ، 10 گورنمنٹ یونیورسٹیز کے وائس چانسلر اور گوگل ایجوکیشن کنسلٹنٹ عمر فارق ، سی ای او ٹیک ویلے حارث اقبال اور دیگرنے شرکت کی۔
اجلاس میں محکمہ تعلیم کے ساتھ ٹیک ویلے نے گوگل کروم بوکس کی مدد سے ٹیچرز ٹریننگ کروائی۔
وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ کروم بوک ایک بہترین بوک ہے جس کا وزن کم اور بہترین بیٹری ہے، کروم بوکس سے اساتذہ کی تربیت بہتر ہوسکے گی
گوگل ٹوپلس کی مدد سے لوکل مواد استعمال کرکے "مقصد ایپلیکشن” بنائی گئی ہیں، "مقصد ایپ” سے تیاری کرنے والے اسکول کے بچے ٹیسٹ میں 24.3 فیصد دیگر بچوں سے زیادہ اسکور کیا
10 گورنمنٹ یونیورسٹیز میں گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس یا کورسز کرائے جائیں گے جس سے روزگار یقینی ہوجاتا ہے،
اس موقع پر وزیراعلیٰ کی موجودگی میں گوگل سندھ، محکمہ آئی ٹی اور محکمہ یونیورسٹیز کے درمیان گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس کے معاہدے پر دسختط ہوئے
