وزیراعظم شہباز شریف کی مخلوط حکومت سے ایسی کوئی بابت چیت کرنے کا فائدہ نہیں: عمران خان
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فوج کے ساتھ بھترین تعلقات برقرار نہ رکھنا بیوقوفی ہے،اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا کے خلاف کوئی رنجش نہیں، حکومت کے خاتمے کے بعد سے میری تنقید افراد کے خلاف رہی فوج کے ادارے کے خلاف نہیں۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فوجی قیادت کے بارے میں غلط فہمیوں کو پورے ادارے کے خلاف نہیں ٹھھرانا چاہیے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ایسے تمام مذاکرات کیلئے تیار ہیں جو ملک کی بگڑتی صورتحال کو بھتر کرسکے،وزیراعظم شہباز شریف کی مخلوط حکومت سے ایسی کوئی بابت چیت کرنے کا فائدہ نہیں۔
