ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،گھروں کی چھتیں گرنے سے 12 افراد جاں بحق

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش  کے دوران گھروں کی چھتیں گرنے سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے

سندھ کے ضلع جامشورو کی تحصیل تھانہ بولاخان کے مختلف علاقوں میں بارش سے ایک خاتوں سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کوہستان کے مختلف علاقوں تھانہ احمد خان، نوری آباد، کرچات بال سری، پوکن اور دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

کیرتھر پھاڑی سے پانی کے بہاؤ کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،کرچات کے گاؤں سطان برفت میں ایک مسجد شہید ہوگئی،گاؤں علی نواز برفت میں کچا مکان گرنے سے 65 سالہ علی محمد برفت، اور اس کی بہو دب کر جاں بحق ہوگئے۔

اودھر  خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے گومل کے گاؤن کوٹ مرتضیٰ میں مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔

چارسدہ کے علاقے عمرزئی چیندرو ڈآگ میلں میں مکان گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں