قومی اسمبلی نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی

قومی اسمبلی نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی

وزیراعظم شہباز شریف نے قرارداد کی منظوری کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد کی منظوری پر ایوان اور تمام ارکان پارلیمنٹ کا شکر گزار ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غزہ میں 9 ماہ سے خواتین اور بچوں سمیت 40 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، اس قتل عام پر آنکہیں بند کرنے سے کام نہیں چلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسپتالوں، اسکولوں اور میڈیا نمائندوں کو نشانہ بنایا گیا، اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرتے ہیں اور صہیونی ریاست کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں شہید اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر نے شرکت کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں