گوادر ضلعی انتظامیہ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، صوبھی بھر کے راستے کھول دیے گئے۔
بلوچ کمیٹی کی ڈاکٹر ماہ رنگ اور ڈپٹی کمشنر گوادر نے معاہدے پر دستخط کیے
مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے گوادر سمیت بلوچستان بھر میں تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
صوبائی وزارت داخلہ کے جاری علامیے کے مطابق انتظامیہ اور بلوچ یکجھتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد تمام راستے کھول دیے گئے جبکہ موبائیل نیٹ ورک بھی بحال کیا گیا ہے۔
صوبائی وزارت داخلہ کے جاری علامیے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اب گرفتار تمام افراد کو رہا کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے مقامی لوگوں کے حقوق کیلئے احتجاج کیا گیا تھا۔
