عمران خان نے جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کی کال دینے کی تصدیق کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کی کال دینے کی تصدیق کردی ہے۔

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کی کال دینے کی تصدیق میں اپنے تین وی لاگز میں بھی کرچکا ہوں، پارٹی سے کہا تھا کہ مجھے گرفتار کیا گیا تو جی ایچ کیو کے باہر پر امن احتجاج کریں۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارٹی سے کہا کہ میری گرفتاری پر کنٹونمنٹ پر بھی احتجاج کریں یہ بات 12 مرتبہ پولیس تفتیش میں بھی کرچکا ہوں، جہاں مسئلا ہوتا ہے وہیں احتجاج کیا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پلان بنا لیا تھا کہ ادارہ کوئی بھی ہو، اس پر تنقید ہونی چاہیے، نیوٹرل جانور نہیں، غیرسیاسی ہوتا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں