اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے دھرنے کے پیش نظر کئی مقامات کنٹینرز لگا کر سیل کردیے گئے، جبکہ پولیس نے ڈی چوک سے جماعت اسلامی کے 5 کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے
اسلام آباد پولیس کی اینٹی رائٹ فورس فیض آباد پل پر تعینات کر دی گئی، فیض آباد پل پر آنسو گیس کے شیل، ربڑ کی گولیاں اور دیگر سامان پہنچا دیا گیا۔انتظامیہ نے اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں پر بھاری پولیس نفری تعینات کردی۔
گرفتاریوں کے بعد جماعت اسلامی نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے مری روڈ راولپنڈی، زیروپوائنٹ اسلام آباد اور چونگی نمبر 26 پر دھرنا دیا گیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الحق رکاوٹیں عبور کرکے اسلام آباد پہنچ گئے۔
جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارکنان کو فی الفور رہا نہیں کیا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت پر ہو گی۔

