اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی احتجاج کال پر ریڈزون کو سیل کردیا گیا۔
فیض آباد کے مقام پر راولپنڈی جانو والے راستہ کنٹینرز لگاکر بند کردیا گیا جبکہ مری روڈ پر چاندنی چوک اور سکستھ روڈ پر کنٹینرز بھنچادیے تھے۔
پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل کا کہنا ہے کہ احتجاج کے حوالے سے انتظامیہ سے اجازت مانگی اور عدالت میں بھی درخواست دی مگر عدالت سے تحریری حکم نامہ نہ ملنے پر احتجاج پیر تک ملوی کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

