لاہور: گوجرانوالہ اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
لاہور کے علاقوں ڈیوس روڈ، مغلپورہ، گوالمندی، لکشمی چوک اور اطرفاف میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
مسلم ٹاؤن، ٹاؤن شپ، اچھرہ، فیصل ٹاؤن میں بھی بارش رکارڈ کی گئی
ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی جبکہ یم ڈی واسا غفران احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بارش کے پانی کا فوری نکاس کرنے کا حکم دے دیا۔
کیرتھر کی پھاڑی سلسلہ میں بارش سے پانی حب ندی میں داخل ہوگیا، جبکہ آزاد کشمیر میں بھی بادل گرج چمک کے ساتھ برسے۔

