اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا ۔
اسلام آباد: رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کالعدم قرار دیتے ہوئے جیل ٹرائل کے دوراں فرد جرم کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا
20جولائی کو عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن اور توہین الیکشن کمشنر کیسز سماعت کے لئے مقرر ہوئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 آگسٹ تک ملتوی کردی تھی۔

