اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے خلاف پی ٹی آئی کی ویب سائیٹ سے باتیں کی جارہی ہیں، آرمی چیف اور اہلخانہ کے خلاف پروپیگینڈا ناقابل برداشت ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فلسطین میں انسانیت سسوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں،اسرائیل 40 ہزار فلسطنیوں کو شہید کرچکا ہے مگر اقوام متحدہ کی قراردادوں سے بھی اسرائیل پر اثر نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان کے بعض سفارتخانوں پر حملے کیے گئے، جرمنی میں حملہ ہوا اور لنڈن میں بھی ایسے واقعات ہیں، یہ انتہائی افسوسناک وقعات ہیں۔اپنے سفارتخانوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔
وزاعظم کا کہنا تاھ کہ وزیرخارجہ نے اس پر فوری ایکشن لیا ہے، متعقلہ ممالک کے سفیروں کو بلاکر انہیں ڈی مارش کرنا چاہیے اور زور دینا چاہیے کہ ہمارے سفارت خانوں کی ذمہ داری اداکریں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں بالخصوص کے پی اور بلوچستان میں دہشتگردی کے وقعات میں اضافہ ہوا ہے،جس میں سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے،یہ پاکستان کے خلاف ایک منظم سازش ہے۔40 سال جن کی میزبانی کی، کبھی بوجھ نہیں سمجھا لیکن آج اس کا یہ بدلہ ملر رہاے ہے کہ ٹی ٹی پی وہاں سے پاکستان کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، امن کو غارت اور معیشت کرنے پر تل جائے یہ ناقابل برداشت ہے۔ اپنے شہیریوں کی حفاظت کیلئے پوری طرح تیار ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کے معاملات بات چیت اور امن سے طے ہوجائیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے ٹولے نے ملک کی جڑیں ہلانے میں کو کسر نہیں چھوڑی،آج وہ نئے ہتھکنڈوں سے نئی وارداتیں کررہے ہیں

