سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف مہم ڈجیٹل دہشتگردی ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپندی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ کچھ عرصے میں مسلح افواج کے خلاف منظم پروپیگنڈے اور جھوٹی خبروں میں اضافہ ہوا ہے اس لیئے ان معاملات پر بات چیت ضروری ہے،بڑھتے جھوٹ اور پروپیگنڈے کے پیش نظر ہم تواتر سے پریس کانفرنس کرینگے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس سال سکیورٹی فورسز نے 22409 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیے، آپریشن  کے دوران 31 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاکت بھی ہوئی،ادارے روزانہ کی بنیاد پر 112 آپریشنز انجام دے رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ عزم استحکام پر 22 جون کو نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ وزرا، وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریز موجود تھے، اور تمام سروسز چیفس بھی موجود تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف  کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس کا ایک اعلامیہ بھی جاری ہوا جس میں کہا گیا ہمیں ایک قومی اتفاق رائے سے انسداد دہشتگردی کی پالیسی بنانی ہے، انتہائی سنجیدہ اشوز کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے،عزم استحکام اس کی مثال ہے، عزم استحکام فوجی آپریشن نہیں بلکہ دہشتگردی کے خلاف ایک مربوط مہم ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن عزم استحکام کو متنازعہ کیوں بنایا جارہا ہے،ایک مضبوط لابی ہے جو چاہتی ہے کہ عزم استحکام کے اغراض مقاصد پورے نہ ہوں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کو دوران پریس کانفرنس مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف مہم ڈجیٹل دہشتگردی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں