جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی قونصل خانے پر حملہ کیا گیا اور پرچم کی بیحرمتی بھی کی گئی، پاکستان نے افسوسناک واقعے پر جرمن وزارت خاجہ سے احتجاج کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق افغان شہریوں نے احتجاج کے دوراں پاکستان قونصل خانے پر پتھراؤ کیا اور پرچم کی بیحرمتی بھی کی جس کی سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہورہی ہے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ غیرملکی سفارتی نصیبات کی سکیورٹی کی ذمہ داری جرمن حکومت کی ہے، اس معاملے پر بین الاقوامی برادری میں بھی سفارتی تنصیبات کی سکیورٹی کے معاملے پر تشیوش پائی جاتی ہے۔
دوسری جانب جرمن حکام کی جانب سے سفارتی حکام کو مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

