تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ حتمی نہیں:اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ حتمی نہیں، سیاسی جماعتوں اور اتحادیوں سے مشاورت کرینگے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فیصلہ سیاسی نہیں ہوگا، فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ لیےنے والے جماعت ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو یہودیوں اور عیسائیوں نے بھی فنڈز دیے ہیں، تمام ثبوت موجود ہیں،ہمیں ملکی سلامتی اور استحکام کو مقدم رکھنا چاہیے،ملکی سلامتی کے خلاف ہونے والے کو قانون اور آئین کے تحت سزا ہونی چاہیے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں