محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
جاری بیان میں محکمہ موسمیات نے آج شام یا رات میں ہلکی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا
حکام محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بند ہیں،شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 30.4 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

