کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں بے تحاشا ٹکسز کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کررہی ہے
ان کا کہنا تھا کہ آج تمام چھوٹے بڑے شہروں میں دھرنے ہونگے بجکہ بجلی ٹیرف میں اضافی ٹیکسز کے خلاف 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام دشمن اقدام کے خلاف،حق دو عوام کو، تحریک چلارہے ہیں، 26 جولائی کے دھرنے میں عوام کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں،

