سپریم کورٹ نے مخصوص نشتیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ سنادیا
سپریم کورٹ کی 13 رکنی فل بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشتوں سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا
جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کیے خلاف قرار دے دیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ انتخابی نشان کا نا ملنا کسی سیاسی جماعت کو انتخابات سے نہیں روک سکتا،پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت تھی اور ہے۔
فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا جو کہ 8 کی اکثریت کا ہے
فیصلے میں سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے حصول کا حقدار قرار دے دیا
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی آئی مخصوص نشتوں کے حصول کی حقدار ہے، 15 دن روز کے اندر اپنے مخصوص افراد کی نشستوں کےنام فہرست دے، پنجاب، خیبرپختونخواہ اور سندھ میں مخصوص نشتیں پی ٹی آئی کو دی جائیں۔

