سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا 23 سو سے زائد غیرقانونی کلینکس سیل کرنے کا دعویٰ

کراچی: سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن(ایس ایچ سی سی) کے چیئرمین ڈاکٹر خالد شیخ، بورڈ آف کمشنرز اور سی ای او ڈاکٹر احسن قوی کی رہنمائی میں اینٹی کئیکری ڈائریکٹوریٹ نے مالی سال جولائی جون 2023 تا 2024 کی رپورٹ میں بتایا کہ ایس ایچ سی سی نے اپنی بنیادی مشن کوئیکری پر پابندی کو جاری رکھا۔اینٹی کوئیکری ٹیموں نے 5625 مقامات کا معائنہ کیا اور مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں نئے کوئیک زونز کی بھی نشاندھی کی۔

رپورٹ کے مطابق کل 2334 غیرقانونی کلینکس کو سیل کیا گیااور 1541 کو وارننگ نوٹیسز دیے گئے، بجکہ 1068  کو قانونی پایا گیا۔ اس سال 13.3 ملین روپے جرمانے وصول کیئے گئے جس کی اوسط وصولی کی شرح 55 فیصد تھی۔کوئیکری کی بڑھتی ہوئے تعداد کی روک تھام کیلئے ایک بڑی ورک فورس بنائے رہے ہیں۔

ڈائریکٹر اینٹی کوئیکری ذیشان شاہ کا کہنا تھا کہ ایس ایچ سی سی نے ایچ آئی وی اور کوئیکری سے نمٹنے کیلئے ایک ایکشن پلان شروع کیا اور سی ڈی سی، ڈبلیو ایٌچ او، ایس بی ٹی اے، پی پی ایچ آئی اور دیگر کے ساتھ مل کر کام کیا۔ دوراں آپریشن 44 ھفتوں میں ایک ہزار سے زائد کلینکس کو سیل کیا گیا، اینٹی کوئیکری ڈائریکٹوریٹ نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ان کی ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں