ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑو میربحرکے ملازمین کی تنخواہوں میں ایک بار پھر کٹوتی
کراچی: انتظامیہ نے جون 2024 میں کٹوتی کے بعد جولائی میں ملنے والی تنخواہوں میں بھی پریکٹس جاری رکھی
مئی 2024 میں ملازمین کی تنخواہ میں سے 5000 سے 10،000 روپے کاٹ دیے گئے: ذرائع
جون 2024 کی تنخواہ جو رواں ماہ جولائی میں ملی اس میں سے بھی ملازمین کی سیلری کو کٹ لگایا گیا۔
پیپلز یونائیٹیڈ کے صدر منظور احمد تنولی نے 8 سے 10 ملازمین کی تنخواہ کٹ جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تین چار ملازمین کی کاٹی گئی سیلری واپس کرائی گئی ہے باقی ملازمین کو بھی سیلری مکمل دلوائی جائے گی۔
منظور احمد تنولی کا کہنا تھا کہ چیئرمین اور میونسپل کمشنر نے آئیندہ کسی بھی ملازم کی تنخواہ نہ کاٹنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔

