اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو تین ماہ کیلئے رعایت دی رہے ہی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سیاست کو داؤپر لگاکر ریاست کو بچایا، اگر ریاست کو نہ بچایا ہوتا تو کہاں کی سیاست اور کہاں کا بجٹ ہوگا، اس سے پہلے سیاست کو چمکانے کیلئے بڑے بول بولے گئے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہا گیا تھا کہ 90 دن میں کرپشن کا خاتمہ کرینگے مگر کرپشن کے بڑے اسکینڈل سامنے آئے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا میں تیل کی قیمت بڑھ رہی تھی مگر عدم اعتماد سے بچنے کیلئے تیل کی قیمت کم کرکے معیشت کو نقصان سے بچایاگیا،
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو تین ماہ کیلے رعایت دے رہے ہیں، پروٹیکٹیڈ صارفین کو 4 روپے سے 7 روپے تک کا فائدہ ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 28 ہزار ٹیوبل ویل بجلی پر چلتے تھے مگر بل ادا نہیں کیا جاتاتھا جس سے 10 سال میں ہمیں 500 ارب روپے کا نقصان ہوا، اب ان کے بجلی کنیکشن کاٹ کر انہٰیں سولر پر منتقل کرینگے۔

