کراچی: تنخواہ کے معاملے پر ملازم کے ہاتھوں مالک قتل

کراچی: شہر قائد کے اہم علاقے شارع فیصل پر قائم ایک سافٹ ویئر کمپنے میں کام کرنے والے انجنیئر نے تنخواہ کے معاملے پر اپنے مالک کو قتل کردیا

دو کمروں پر مشتمل آئی ٹی فورم اور سافٹ ویئر ہاؤس میں کام کرنے والے انجنیئر شعیب نے جون کی سیلری جولائی کی 8 تاریخ تک نہ ملنے پر اپنے مالک نوید کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

سافٹ ویئر ہاؤس میں کام کرنے والے دیگر ملازمین نے ملزم شعیب کو موقعے پر ہی پکڑلیا جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی پہنچ گئی

تھانہ ٹیپو سلطان پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے واقعے میں استعمال ہونے والہ آلہ بھی برآمد کرلیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں