کینیا کی عدالت نے صحافی ارشد شریف کا قتل غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دیدیا
کینیا کی ہائیکورٹ نے ارش شریف قتل کیس پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے قتل کو غیرقانونی و غیرآئینی قرار دیدیا ہے
عدالت نے کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کا قتل شناخت میں غلطی کا نتیجا نہیں تھا
عدالت نے ارشد شریف کے اہلخانہ کو 2 کروڑ 17 لاکھ پاکستانی روپے ہرجانہ دینے اور گولی چلانے والے اہلکاروں کے خلاف فوجداری کارروائی چلانے کا حکم دیدیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے اشرد شریف کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں تو انصاف مل گیا مگر پاکستان میں ملنا باقی ہے۔
واضح رہے کہ 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں ہائی وے پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مارکر قتل کردیا تھا۔

