
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر وزارت خزانہ سے رپورٹ طلب کرلی۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے وزارت خزانہ کو نوٹس بھجوادیا گیا ہے۔
عدالت کے خصوصی میسنجر نے نوٹس وزارت خزانہ کو بھجوایا ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالتی نوٹس پر وزارت خزانہ کی رپورٹ تاحال رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نہیں پہنچی، جس پر عدالت کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے کے اجرا کے معاملے پر وزارت خزانہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
