سندھ کابینہ میں دس نئے معاونین خصوصی اور چھ ترجمان شامل
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے نئے 10 اسپیشل اسسٹنٹس میں ڈاکٹر لال چند اکرانی کا نام پہلے نمبر پر ہے
سید قاسم نوید قمر، سید وقار مہدی، رجویر سنگھ سوڈھا، منصور علی شاہانی اور عثمان غنی یقوب ہنگورو شامل ہیں
نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالجبار خان، جنید اور محمد سلیم بلوچ بھی وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ہونگے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بئریسٹر ارسلان اسلام شیخ، سرمد پلیجو، عبدالواحد ہالیپوٹو، مخدوم فخرزمان، محمد علی راشد اور صادیہ جاوید کو ترجمان سندھ حکومت مقرر کیا گیا ہے

