
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اراکین کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ 20 اراکین اسمبلی کا تعلق تحریک انصاف سے ہے، ان کا ووٹ وزیر اعظم کے حق میں شمار نہیں کیا جا سکتا۔
شہباز شریف اراکین کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں، بیس اراکین اسمبلی جن کا تعلق تحریک انصاف سے ہے ان کا ووٹ وزیر اعظم کے حق میں شمار نہیں کیا جا سکتا
شہباز شریف کو صرف 172 ارکان کی بجائے صرف 160 ارکان اسمبلی کی حمائیت حاصل آج کا یہ ووٹ شہباز شریف اور PeeDM کی بہت بڑی شکست ہے
