صدر مملکت نے فنانس بل 2024-25 کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 2024-25 کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے آرٹیکل 75 کے تحت فنانس بل کی منظوری دی۔

فنانس بل 25-2024یکم جولائی سے لاگو ہوگا۔قومی اسمبلی نے جمعہ 21 جون کو فنانس بل میں شق وار منظوری کے بعد 18877 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا تھا،اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کر دی گئیں تھیں۔

شق وار منظوری کے عمل کے دوران پیپلزپارٹی نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کی ترامیم واپس لیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں