سندھ حکومت کی گئی 54 ہزار سے زائد بھرتیاں کالعدم قرار

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کی جانب سے اگست 2023 کے اشتہارات کے مطابق کی گئی 54 ہزار سے زائد بھرتیوں کو کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے سندھ میں گریڈ ایک سے 15 پر 54 ہزار سے زائد بھرتیوں کے کیس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی درخواست پر فیصلہ سنادیا

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مستقبل میں واک ان انٹرویو کی بنیاد پر بھرتیاں نہیں کی جائیں گی

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے چار اور پانچ سے 15 کی پوسٹیں ضلعی بنیادوں پر پُر کی جائیں اور سندھ حکومت بھرتیوں سے متعلق بنائے گئے قوانین کے مطابق نئی بھرتیاں یقینی بنائے۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم نے اگست 2023 میں ہونے والی 54 ہزار سے زائد بھرتیوں کو چیلنج کیا تھا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں