وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے پنشن فنڈ کے قیام کی منظوری دیدی، جس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا
جاری اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے یکم جولائی 2024 سے سرکاری ملازمین کے لیے کنٹریبیوٹری پنشن اسکیم کی منظوری دی ہے
مسلح افواج کے لیے کنٹریبیوٹری پنشن اسکیم کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔
ای سی سی نے یونیورسل سروس فنڈ کو 11 ارب روپے سے زیادہ کے فنڈز واپس کرنے کی منظوری دی
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت ریلوے کے زیر التوا واجبات کیلئے بھی 2 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی
اعلامیے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 12.1 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی
ملٹری اکاؤنٹس اور اے جی پی آر کی پینشن ادائیگی کیلئے 8 ارب 62 کروڑ روپے سے زیادہ کی گرانٹ منظور کی گئی۔
