ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ مجھے بالی ووڈ سے بہت سی آفرز ملیں لیکن میں نے سب کو منع کردیا
ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس پاکستان میں ہی کام کے بے شمار مواقع موجود ہیں،میں پاکستانی سینما کی بحالی اور بڑی اور کامیاب ترین فلموں کا حصہ رہی ہوں اور مجھے اپنے ملک میں بہت عزت اور محبت ملی ہے۔
اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ اپنے ملک میں اتنی پذیرائی اور کامیابی ملنے کے بعد مجھے یہی محسوس ہوا کہ مجھے بالی ووڈ کی آفرز کو قبول نہیں کرنا چاہیے

