سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف وزیر اعظم نہیں بس کرسی پر بیٹھے ہیں
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت ملک میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔خیبر پختونخوا ہو یا بلوچستان، مسلح تنظیمیں کھلےعام علاقوں کو کنٹرول کررہی ہیں
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بارے میں نہیں جانتا مگر خیبرپختونخوا میں سورج غروب ہونےکے بعد پولیس تھانوں میں بند ہوجاتی ہے، اب آپریشن عزم استحکام شروع کرنےکاکہا ہے، یہ عدم استحکام آپریشن ہے جو ملک کو کمزور کرےگا
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ہم کسی اتحاد کی مخالفت نہیں کر رہے، شہباز شریف وزیر اعظم نہیں ہیں، بس کرسی پر بیٹھے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی لوگوں کی باہمی مشاورت کا سلسلہ چلنا چاہیے، بات چیت اور مشاورت کے بہتر نتائج آئیں گے۔،ہمیں نئی سوچ کے ساتھ ایک منزل طے کرنا ہوگی

