نارتھ کراچی ٹائون میں کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی ریلی
نارتھ کراچی ٹائون میں کے الیکٹرک نے شدید گرمی کے موسم میں عوام کا جینا حرام کردیا
اس مظاہرے میں نارتھ کراچی ٹائون کے چیئرمین محمد یوسف،ٹائون وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر، یوسی وائس چیئرمین یوسی 8 انجینئر عمران، قونصلرز اور دیگر علاقہ مکین و جماعت اسلامی کے رہنما شریک کی
رہنما جماعت اسلامی محمد یوسف نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی کااپنا ادارہ کے ای ایس سی تھا اور 1999 میں کے ای ایس سی کو فروخت کردیا گیا پرائیویٹ کردیا گیا۔عوام کو سبز باغ دکھائے گئے لیکن ویسا کچھ نہ ہوا
اس مظاہرے میں نارتھ کراچی سیکٹر 5ای 11ڈی 11ایل 11ایف 5ایل 5ایم اور دیگر علاقوں سے عوام کی بڑی تعداد میں شرکت
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک اور نیپرا بھائی بھائی لگتے ہیں آئے روز بجلی کے یونٹ پر نرخ بڑھا دیتے ہیں۔کے الیکٹرک کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر نارتھ کراچی کی عوام پر لوڈ شیڈنگ بم گرایا جاتا ہے۔کے الیکٹرک و نیپرا کے اراکین میں احساس مر چکا ہے۔

