
سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر حکومت سنجیدہ ہے تو مذاکرات آج ہی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مقرر کردہ 3 رکنی کمیٹی ہی کرے گی۔ ہم مذاکرات کے لیے آج شام 4 بجے بیٹھنے کو تیار ہیں
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے تونام پیش کرے، چیئرمین سینٹ کو خط کا جواب لکھ دیا ہے۔