ایپکس کمیٹی نے دہشتگردی کیخلاف ’’عزم استحکام آپریشن‘‘کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سمتی وفاقی کابنہح کے اہم وزرا، تمام صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، سروسز چفسز کی اجلاس نے شرکت کی۔

فورم نے انسداد دہشت گردی کی جاری مہم اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ کا  اور انسداد دہشت گردی کی جامع اور نئی جاندار حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا

اعلامیہ کے مطابق  کے ایپکس کمیٹی نے عزم استحکام آپریشن تمام سٹیک ہولڈرز بشمول چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے درمیان اتفاق رائے کے بعد لانچ کرنے کی منظوری دی گئی، عزم استحکام ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے قومی عزم کا اظہار ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایپکس کمیٹی میں چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا

چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لئے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے، نئے ایس او پیز متعلقہ اداروں کو بھجوا دیئے گئے، ایس او پیز چینی باشندوں کو جامع سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے طریقہ کار وضع کریں گے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں