بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کا بیٹی کی کرکٹر محمد شامی سے شادی کی افواہوں پر سخت ردعمل سامنے آگیا
بھارتی میڈیا میں ثانیہ مرزا اور فاسٹ بولر محمد شامی کی مستقبل میں شادی کرنے کی افواہیں گردش کرنا شروع ہوئی تھیں اور بتایا گیا تھا کہ آگست میں شادی کی تقریب ہوگی
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران مرزا نے واضح کیا کہ ثانیہ کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی،یہ سب بکواس ہے۔
ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں، جوڑے کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔

