
کراچی: شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ جاری
کراچی میں شدید گرمی کے دوران بھی کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے۔
محمود آباد، چنیسر گوٹھ، کورنگی، اللہ والا ٹاؤن، اولڈ سٹی ایریا، ابوالحسن اصفحانی روڈ پر عباس ٹاؤن اور اطراف میں رات کے وقت غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کا سلسلہ معمول بن گیا ہے۔
بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے سبب شہری ذہنی اذیت اٹھانے پر مجبور ہیں۔
