وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مخالفین کو دباؤ میں لانے کیلئے ٹرولنگ شروع کی جاتی ہے،تنقید کرنے والوں کو ٹرولنگ کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ حالیہ دورے کے بعد چین کے ساتھ تعلقات مزید بڑھے ہیں اور چینی صدر نے کہا ہم اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت چندروز سے پاک چین تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے،حکومت اور اپوزیشن میں رہے لیکن کبھی ریاستی اداروں کو تنقیدکا نشانہ نہیں بنایا، اداروں کوکمزور کریں گے تو ریاست کی بقاءکیلئے باہر سے کوئی ضمانت نہیں لا سکتے۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات پر ٹرولنگ شروع کردی گئی ہے، تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہےکہ خدانخواستہ پاکستان اورچین کے تعلقات میں کمی آگئی ہے
احسن اقبال نے کہا کہ مشترکہ بیان سننے کے بعد کوئی احمق ہی ہوگا جوکہےتعلق کم ہورہاہے، ایک سیاسی جماعت چندروز سے پاک چین تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے۔

