بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نےاداکار دوست ظہیر اقبال سے شادی کا اعلان کردیا جس کے بعد تیاریاں بھی شروع کی گئی ہیں
گزشتہ دنوں سوناکشی سنہا نے اپنے دوست ظہیر اقبال سے شادی کا اعلان کیا۔
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 23 جون کو ممبئی میں رشتہ اذدواج میں منسلک ہوجائیں گے
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی کی دوست ظہیر سے شادی کی خبروں کے بعد سنہا خاندان میں پھوٹ پڑ گئی۔
رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا نے حال ہی میں بیچلر پارٹی دی تھی جس میں ان کے گھر سے کسی فرد نے شرکت نہیں کی۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سنہا خاندان کا کوئی فرد شادی کی تقریبات میں شریک نہیں ہوگا۔

