مٹیاری: صوبے سندھ کے ضلع مٹیاری کے شہر نیو سعیدآباد میں چھٹی پر آنے والے سی ایس ایس افسر کو چچا سمیت قتل کر دیا گیا۔
اکا برادری کے دو گروپوں میں تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا جس پر ایک گروپ کے افراد نے فائرنگ کردی۔
گولیاں مارکر انشورنس ڈپارٹمنٹ کا اسسٹنٹ مینجمنٹ ایگزیکٹو سچےڈنو کاکا اور ان کے چچا کو قتل کر دیا گیا
مقتول کے والد نے الزام عائد کیا کہ نظام الدین کاکا نے اس کے بھائی اور بیٹے کو قتل کروایا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔
